• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، حکومت نے سانحہ ساہیوال پرغلطی کا اعتراف کر لیا ،بریفنگ غیر تسلی بخش، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،حمزہ شہباز

 لاہور(نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پراپنی غلطی کا اعتراف کر لیا جبکہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نےان کیمرہ بریفنگ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیاجبکہ حکومت نے سانحہ ساہیوال پرغلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب فضیل اصغر نے سانحہ ساہیوال پرپنجاب اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دی ، شدت پسند عناصر سے ذیشان کے تعلق کا ریکارڈ پیش کیا۔ بریفنگ میں ذیشان کی ماضی میں مشکوک سرگرمیوں سمیت سانحہ ساہیوال کے حوالے سے اب تک کے اقدامات کے بارے بھی بتایاگیا۔ ذیشان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ کافی عرصے سے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا جب کہ کچھ سوالات کے جوابات جے آئی ٹی کی مکمل تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے،معلوم نہیں تھاکہ کار میں خلیل کی فیملی بھی سوار ہے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے ساہیوال آپریشن میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آپریشن مکمل طور پر غلط اور کار روکنے کا طریقہ کار بھی درست نہیں تھا، سی ٹی ڈی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ کار میں خلیل کی فیملی بھی سوار ہے، فیملی کا معلوم ہوتا تو شاید آپریشن کو مؤخر کر دیا جاتا۔بریفنگ میں یہ اعتراف بھی کیا گیا کہ ساہیوال سانحہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،بریفنگ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کوعلم ہوا کہ سفید کار دہشت گردوں کے استعمال میں ہے اور ذیشان کا تعلق دہشت گردوں کے خطرناک ترین گروپ عدیل حفیظ سے تھا، ذیشان کی گاڑی دہشت گردوں کے زیر استعمال ثابت ہونے پر اس کی ریکی جاری تھی، اسی روز اس علاقے سے 2 دہشت گرد نکل کر گوجرانوالہ گئے اور مارے گئے۔
تازہ ترین