کوئٹہ(پ ر)سپریم کورٹ کے حکم کے تحت واٹر کمیشن کے چیئرمین امان اللہ کنرانی صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور رکن سابق چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم انجنیئرعثمان کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں کمیشن کے ٹی او آرز کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں سپریم کورٹ کی عبوری رپورٹ جو بھاگ سمیت نصیرآباد کے نہری علاقوں میں آبنوشی اور قلعہ عبداللہ میں پانی کی سکیمات سے متعلق تھی جس کو عدالت نےحکومت کو بھجوا کر عملدرآمد کی بابت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کمیشن کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی جس کی روشنی میں اجلاس میں طے ہوا کہ کل سیکرٹری پبلک ہیلتھ اور واسا حکام سے دن بارہ بجے سول سیکرٹریٹ میں کوئٹہ کی آبنوشی کی سکیمات اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے اس ہفتے کمیشن خاران کا دورہ کرکے وہاں آبنوشی کی فراہمی کا جائزہ لے گا جبکہ اگلےہفتے کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں آبنوشی کی فراہمی اور منصوبوں کا معائنہ کیا جائے گاجبکہ فروری کے دوسرے ہفتے میں گوادر میں پانی کی مشکلات اور مسائل اور حکومتی اقدامات کا موقع پر جائزہ لیکر سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ کی تیاری کے لئے مواد تیار کیا جائے گا۔