• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد میں گیس لیکیج سے دھماکا، بچہ جاں بحق

پنجاب کے شہر حافظ آبادمیں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے مکان کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں۔

حادثے سے آگ لگ گئی جبکہ مکان کے ملبے تلے دب کر 12 سالہ لڑکا جاں بحق اور4 افرادزخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حافظ آبادمیں ریلوےلائن کے ساتھ محلہ گلزار پورہ میں محمد خالد نامی شخص کے گھرمیں رات کو لیکیج کی وجہ سے گیس جمع ہو گئی۔

صبح خالد کی بہن نے ماچس جلائی تو زور دار دھماکا ہوگیا جس سے مکان کی دیواریں اور چھت گر گئی۔

حادثے میں خالد کا 12سالہ بیٹا اسد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین