اسلام آباد (بلال عباسی)نیب نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم ڈار کی گلبرگ لاہور کے گھر کے حوالگی کی درخواست پر تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا جس کے مطابق اسحاق ڈار کی اہلیہ کو ضبط شدہ گھر واپس نہیں کیا جاسکتا، گھر تحفہ نہیں بلکہ اسحاق ڈار کی ہی ملکیت اور اب پنجاب حکومت کی تحویل میں ہے۔ جمعہ کو نیب نے احتساب عدالت نمبر 1 میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ اثاثہ جات ریفرنس کے اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کی جانب سے اپنی اہلیہ کو لاہور کا گھر تحفے میں دینے کا کوئی ثبوت نہیں ، جائیداد کی ملکیت کے حوالے سے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق یہ گھر 1988 میں اشتہاری ملزم اسحاق ڈار نے ہی خریدا تھا جو انہی کے نام ہے۔