کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان نے ایم کیو ایم کے کچھ ناراض ارکان کی جانب سے اس بیان کی نفی کی ہے کی سابق وزیر داخلہ رحمن ملک خفیہ طور پر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے لندن میں ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جب بھی ضروری ہوا سینیٹر رحمن ملک نے پارٹی قیادت کی منظوری اور ان کے علم میں لا کر یہ ملاقاتیں کیں۔