• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف رسول کی بطور سی ای او پی آئی اے تعیناتی قوانین کے برعکس قرار، سپریم کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غیر قانونی تقرری کے حوالے سے 3 ستمبر 2018 ء کو محفوظ کیا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، عدالت عظمیٰ کے حکم نامے کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر پی سی ای اور پی آئی اے کی پوسٹ پر تقریری کامجاز قانونی ادارہ ہے مشرف رسول سیاف کی بطور سی ای او پی آئی اے تعیناتی متعلقہ قوانین کے برعکس عمل میں لائی گئی، مشرف رسول سیان کی تقرری کیلئے قائم سلیکشن کمیٹی غیر قانونی جبکہ اس وقت کے مشیر ہوابازی (سردار مہتاب عباسی) کی کمیٹی اثرانداز ہونا ادارے میں سیاسی مداخلت قرار دی گئی ہے حکم نامے کے مطابق عدالت عظمیٰ کی طرف سے بطور سی ای او پی آئی اے برطرف کیے گئے مشرف رسول سیان نے مجاز اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹر کو تعیناتی کیلئے کوئی انٹرویو نہیں دیا اور نہ ہی مجوزہ تقرری میں بی او جی کی رائے شامل کی گئی۔
تازہ ترین