• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ عناصر نے کوئٹہ کی خوبصورتی تباہ کردی، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(پ ر) گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طارق رئیسانی ، ملک غفا مندوخیل ، ضیاالرحمٰن اور دیگر نے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں مبینہ کرپشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹنڈرز مین من پسند ٹھیکیداروں کو نواز کر دیگر ٹھیکیداروں کو کھڈے لائین لگادیا گیا ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود من پسند ٹھیکیداروں کو ادائیگی کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں موجود کرپٹ عناصر نے کوئٹہ کی خوبصورتی اور شہر میں صفائی کے نطام کو تباہ کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کرپشن کے ثبوت اور دیگر حقائق جلد ایک پریس کانفرنس کے زریعے عوام کے سامنے لائے جائیں گے ۔
تازہ ترین