• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات سردی کی شدید لپیٹ میں، کالام میں درجہ حرارت منفی 12 رہا

پشاور(نمائندہ جنگ)حالیہ برف باری کے بعد ضلع سوات شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ گذشتہ رات کالام ملک کا سرد ترین علاقہ رہا ،جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی بارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔سوات کے بالائی علاقے ان دنوں شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہیں اور میدانی علاقوں میں بھی شدید سردی ہے۔ جس کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ لوگ سردی کی شدت سے بچنے کے لئے سرِشام گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔
تازہ ترین