• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار، شہریوں کیلئے درد سر بن گئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گداگروں کی بھر مار شہریوں کیلئے درد سر بن گئی ،انسداد گداگری سیل فعال نہ ہوسکا، تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں تجارتی مراکز مارکیٹوں،بس اسٹاپس ،ریلوے اسٹیشن اور ہوٹلوں میں پیشہ ور گداگروں نے ڈیرے جما ئے ہوئے ہیں جو شہریوں اور شاپنگ کیلئے آنےوالوں کیلئے درد سر بن گئے ہیں گداگر مارکیٹوں ہوٹلوں میں لوگوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور اس وقت تک پیچھا نہیں چھوڑتے جب تک کے انہیں پیسے نہ دیئے جائیں جبکہ اکثر گلی محلوں میں پھرنے والے گداگر عورتیں بچے چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں ماضی میں گداگر صرف موسم گرما تک ہوتے تھے اب سارا سال گداگر شہر کی گلیوں محلوں میں دندناتے پھرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی مارکیٹوں ،بازاروں، سڑکوں پر گداگروں نے قبضہ کررکھا ہے لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ انسداد گداگری کا محکمہ غیر فعال ہے جس کو فعال کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور شہر کو گداگروں سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین