• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال ،6سی ٹی ڈی اہلکاروں کاجوڈیشل ریمانڈمنظور

لاہور(مانیٹرنگ سیل)سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 سی ٹی ڈی اہلکاروں کو 7 روز بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے اہلکاروں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا،دوسری جانب جےآئی ٹی نے تمام عینی شاہدین کو آج صبح11بجے تھانہ یوسف والا میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چھٹی کے باوجود عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے تمام عینی شاہدین کو اپنے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج صبح 11 بجے تھانہ یوسف والا ساہیوال پہنچنے کا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عینی شاہدین کو ٹھوس ثبوت، چشم دید شہادت اور وڈیو کلپس لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ مقدمہ 33/19 اور2/16 کی تفتیش کے لیے جےآئی ٹی ارکان ریکارڈ کے ساتھ موجود ہوں گے۔
تازہ ترین