گلگت (اے پی پی)بین الاقوامی اسکی ریسز میں حصہ لینے کے لیے12ممالک کے 28کھلاڑی گلگت نلتر پہنچ گئے۔ تفصلات کے مطابق پی اے ایف اسکی ریسورٹ نلتر میں منگل سے شروع ہونیوالے چیف آ ف ایئر اسٹاف کپ اور انٹرنیشنل الپائن قراقرم کپ میں حصہ لینے کے لئے برطانیہ،بیلجیئم،مراکش،بوزینیا،ترکی یوکرائن،ہانک کانگ، آزربائیجان، تاجکستان کرغزستا ن، پاکستان،افغانستان کے اسکیئراتوار کو گلگت نلتر پہنچ گئے ہیں،ونٹر اسپورٹ فیڈریشن آ ف پاکستان کے جنرل سکریٹری شاہد ندیم نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ اتنے ممالک سے پہلی دفعہ اتنی تعداد میں کھلاڑی سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے پاکستان آ ئے ہیں،یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، ان مقابلوں کے بعد پاکستان میں بالعموم اور گلگت بلتستان میں بالخصوص سیاحت کو فروغ ملے گا اور علاقہ ترقی کرے گا۔