• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ننھے شہزادے کی نئی تصویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزانے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی نئی تصویر ٹوئٹراور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی

ثانیہ نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ بیٹے کے ساتھ انجوائے کرنے اور بیٹے کا کیمرے سے تصاویر بنانے کا شوق بھی ظاہر کیا ہے ۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے ’کیوٹ‘ بیٹے اذہان کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکے ہاں گذشتہ برس30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔

تازہ ترین