وزیراعظم عمران خان نے لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچانے پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
عمران خان نے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے،ہماری بہادر افواج، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر جہاں بھی سر اٹھانے کی کوشش کریں گے ریاست ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔