• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں شکست کے بعد ہاکی فیڈریشن حکام احتساب سے دور

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست کے بعد حکومتی دبائو اور عوام کی ناراضی عروج پر تھی جسے پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد نے مستعفی ہوکر ختم اور اس ڈاج سے بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بے بس کردیا، طوفان ٹلتے ہی پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر نے شہباز احمد کو بحال کردیا۔ ہاکی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے قومی کھیل کی تباہی کے ذمے داروں کا حتساب نہ ہونا حکومت کی بے بسی ظاہر کرتا ہے۔ ادھر سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نے چار فروری کو ہاکی فیڈریشن کے حکام کو طلب کرلیا ان سے پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی معطلی ،فیڈریشن انتظامیہ سے4 سالہ ناقص کارکردگی، فنڈز اور ان کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔
تازہ ترین