• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم سازی سے قبل تمام اضلاع رکنیت کی کاپیاں جمع کرادیں،مولانا خالق مری

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی کنوینر مولانا عبدالخالق مری نے تمام اضلاع کے نظماء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ کنوینرز اپنے اپنے حلقوں کو رکنیت سازی کی کاپیاں جمع کرنے کے لیے پابند بنائیں اور ضلعی نظماء جلد کاپیاں صوبائی کنوینگ باڈی کے ساتھ جمع کرائیں انہوں نے کہا کہ حلقوں کو جتنی کاپیاں تقسیم ہوئی ہیںمکمل کاپیاں جمع کرنے تک ، ایک بھی کاپی رہتی ہو تب تک کسی قسم کی تنظیم سازی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ مرکزی ہدایات کے مطابق تنظیم سازی کا عمل15 فروری سے شروع کیا جائے گا جس کے لئے صوبائی کنوینر سرکلر جاری کریں گے سرکلر سے قبل کسی کو تنظیم سازی کا عمل شروع کرنے کی اجازت نہیں ہے اگر کہی کسی حلقے یا تحصیل کی تنظیم سازی کا عمل سامنے آیا تو انکی تنظیم سازی کو کالعدم قرار دیا جائے گا اضلاع اپنے صوابدید پر تنظیم سازی کے عمل شروع کرنے سے اجتناب کریں صوبائی کنویننگ باڈی شیڈول جاری کریگا صوبائی کنوینگ باڈی کے شیڈول کے بغیر کسی قسم کی تنظیم سازی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ جو اضلاع مکمل کاپیاں جمع نہ کریں تب تک اس ضلع میں تنظیم سازی کا عمل شروع نہیں کیا جائے گا اور جس نے رکنیت سازی مدت ختم ہونے کے بعد رکنیت سازی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ہر سطح کی رکنیت کو منسوخ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کارکن اپنی صفوں میں وحدت پیدا کریں نظم کو چلنے کے لیے بالائی ہدایات پر عمل کرتے رہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی مقبولیت اور اس کے جمہوری عمل نے یہ ثابت کردیا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کا کردار صرف جمعیت علماء اسلام ہی ادا کررہی ہے۔ ہم نے سلیکٹیڈ حکمرانوں کی پالیسیوں کو چیلنج کیا ہے۔ 
تازہ ترین