• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی بنگلزئی میں واقع ایک گھر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی،واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب روڑ پر کلی بنگلزئی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک گھر پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری خاتون زخمی ہوگئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی خاتون کو طبی امداد دی گئی۔

ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم علاقہ پولیس موقع پر موجود ہے اور اس واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین