• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب قتل، مفرورملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں 7 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں مفرور ملزمان سے متعلق تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی نوکری سے برطرفی کے احکامات عدالت میں پیش کیے۔

تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر اس میں کامیابی نہیں ہوئی، ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرا دیے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے یا بس خانہ پوری کی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین