لورلائی+کوئٹہ+ دکی(صباح نیوز+ آئی این پی ) ضلع لورالائی میں ڈی آئی جی آفس حملے میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی، جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،انسپکٹرجنرل پولیس محسن حسن بٹ سمیت علماء وعوام کی نے شرکت کی ۔گزشتہ روز لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پرحملے میں شہید ہونے 7پولیس اہلکاروں کو ایدھی سینٹر میں غسل دیا گیا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کے بعد 2پولیس اہلکاروں کی میتیں آبائی گاؤں روانہ کردیئے گئے۔ دہشتگر د ی کے واقعے کے خلاف لورالائی شہر میں شٹر ڈاون رہا ۔ تمام تجارتی مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دیکھنے میں آیا، دوسری طرف واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی۔