• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے اغوأ نیورو سرجن 5کروڑ تاوان دیکر48 روز بعدکراچی سے بازیاب

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کوئٹہ سے اغواء ہونے والے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48روز بعداپنے گھر پہنچ گئے ۔نیورو سرجن کے بھتیجے محمد عمر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اغوا کاروں نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو کراچی میں چھوڑا،جہاں سے وہ فلائٹ لے کر بذریعہ جہازکوئٹہ پہنچے ڈاکٹر ابراہیم خلیل تھکے ہوئے اور ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں۔ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے مطابق حکومت نےتعاون نہیں کیا،اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم مسلح افراد نے صبح 6 بجے کے قریب زخمی حالت میں چمن کے مال روڈ پر چھوڑا جہاں سے وہ ایک ٹیکسی کے ذریعے کوئٹہ کے علاقے پروفیسرز کالونی میں واقع اپنے گھر پہنچے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 13دسمبر کی رات کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھااورڈاکٹر ابراہیم کے نجی ہسپتال میں مددگار غلام حسین نے سرجن کے اغوا کے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بجلی روڈ تھانے میں جمع کروائی تھی۔درایں اثناء چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی ڈاکٹر ظاہر مندوخیل نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 5 کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا ، حکومت نے160 ان کی بازیابی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ڈاکٹر سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سول اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،ساتھ دینے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل 49 روزبعدگھر واپس پہنچ گئے ، اغوا کے بعد ان پر تشدد بھی کیا جاتا رہا۔

تازہ ترین