ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر کی 4ہزار 15یونین کونسلوں کیلئے پی ایف سی شیئر کی مد میں ایک ارب 20کروڑ 45لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، ہر یونین کونسل کیلئے 3لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں،ملتان کی 185یونین کونسلوں کیلئے 5کروڑ 55لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔