• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو مشرف کے چہیتوں نے ہائی جیک کرلیا،راشد محمود

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی، صوبائی نائب صدر ملک ندیم خان اور صوبائی نائب صدر کامران صدیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے چہیتوں نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کر لیا ہے ۔ ملک میں انتشار پھیلانے اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے محاذ آرائی کو فروغ دیا جا رہا ہے انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی کے علی بابا و چالیس چوروں اور بڑے مگر مچھوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سابق حکومت میں کرپشن کی بڑھتی ہوئی شکایات پر صوبائی وزیر صحت کووزارت اور صوبائی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے برطرف کیا گیا لیکن ان کے احتساب کی بجائے انہیں پی ٹی آئی کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بنا دیا گیا جبکہ 2018کے الیکشن میں انہیں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دے دیا گیا اور پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا۔ بلین ٹریز، بی آر ٹی اور مالم جبہ سکینڈل میں اربوں روپے کی کرپشن اور خیبر پختوخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال کے سلسلے میں حکمرانوں کا عوام کی عدالت میں احتساب کیا جائے گا ۔
تازہ ترین