لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبے بھر کے 58 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ ان اساتذہ کے ریکارڈ موجود نہیں ہیں اور ریکارڈ نہ ہونے سے اساتذہ کی ترقیاں التوا میں پڑی ہیں۔ مذکورہ اساتذہ نے گریڈ 19 سے 20 میں جانا ہے۔ ریکارڈ غائب ہونے پر لاہور کے 6 افسران پرنسپلز کو طلب کرلیا گیا ہے۔