پشاور(نمائندہ جنگ) ذوالفقار الملک نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا انکی تعیناتی سے اساتذہ کی پرومشن،جی پی فنڈ اور جنر ل ٹرانسفرجیسے مسائل حل ہونگے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ابزار احمد،ڈسٹرکٹ سپورٹس ایجوکیشن سپورٹس آفیسر حاجی نور رحمان نے ذوالفقار الملک کو خو ش آمدید کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں زیر التواء فائلوں اور اساتذہ کو مسائل جلد حل کر دیا جائیگا۔