کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف تربت نے بی اے ، بی ایس سی 2018 کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ،کنٹرولر امتحانات تربت یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضمنی امتحانات 2018 میں شرکت کرنے کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2019 ہے جبکہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25 فروری اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 7مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، ٹرپل فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14مارچ 2019 مقرر کی گئی ہے۔