• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن میں نامزد شہباز شریف کس طرح اداروں کا آڈٹ کرسکتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نالہ لئی ایکسپریس وے اور ایم ایل ون میری زندگی کا مقصد ہیں، کوشش ہے ریل کی رفتار 160 سے 220کلو میٹر ہوجائے ۔کرپشن میں نامزد شہباز شریف کس طرح اداروں کا آڈٹ کرسکتے ہیں،نواز زرداری ڈیل کی ناکامی کے بعد ڈھیل چاہتے ہیں، جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی دو کمیٹیاں بنیں گی، ایک شہباز شریف دوسرے شیخ رشید احمد کی،کرپشن میں نامزد شہباز شریف کس طرح مختلف اداروں کا آڈٹ کرسکتے ہیں، نواز اور زرداری خاندان ڈیل سے ناکام ہونے کے بعد ڈھیل چاہتے ہیں،این آر او نہیں مل رہا، اس لئے ڈیل کی جگہ ڈھیل پر آگئے ہیں، وزیراعظم عمران خان پڑوسی ممالک سے مدد لیکر آئی ایم ایف کا پریشر کم کررہے ہیں، وزیراعظم نے ریاض فتیانہ کی جگہ مجھے پی اے سی کارکن نامزد کردیا ہے، دو پبلک اکائونٹس کمیٹیاں ہونگی۔
تازہ ترین