کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریرسے متعلق2 مقدمات میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سمیت 22 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ عدالت میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے2مقدمات کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین،مرکزی رہنما فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، کیف الوری ، قمر منصور، محمد عارف ایڈووکیٹ سمیت 22رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔جبکہ عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسکے بھی11 مارچ کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔