• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،مفتی نعیم

کراچی (پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ سانحہ ساہیوال کے معصوم بچے انصاف کو ترس رہے ہیں،ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،قانون کے رکھوالوں کوعام شہریوں کے قتل کا لائسنس نہیں دیاجاسکتا۔ مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ساہیوال کے اندوہناک واقعے پر پوری قوم اشکبار ہے ،فوری تحقیقات کرکے معصوم بچوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،ساہیوال جیسے واقعات میں انصاف کی عدم فراہمی کیوجہ سے ہی قانون سے عوام کا اعتماد اٹھتاہے،جس کا خمیازہ جرائم قتل وغارتگری اور دہشتگردی کی صورت پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین