• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف حملہ کیس میں سزا یافتہ مجرم کی درخواست نمٹا دی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں سزا یافتہ یعقوب سعید کی درخواست محکمہ داخلہ کا جواب جمع ہونے کے بعد نمٹادی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، پبلک پراسیکیوٹر اور محکمہ داخلہ حکام پیش ہوئے۔ یعقوب سعید کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے جواب جمع کرادیا۔ محکمہ داخلہ نے جواب میں کہا کہ یعقوب سعید کو سکھر سے حیدرآباد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی۔
تازہ ترین