• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ نہیںمعاشی اصلاحات پیکیج دیا، اسٹاک مارکیٹ کا نقصان پورا ہوگیا، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،این این آئی)وزیر خزانہ اسد عمر نے سینٹ کو بتایا کہ ضمنی بل میں سینٹ کی طرف سے جو بھی سفارشات آئیں گی ان کو شامل کیا جائے گا ۔وہ جمعہ کو سینٹ میں مالیاتی بل پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی طرف سے مجھے بار بار سینٹ میں بلانے پر مجھے احساس ہوا کہ یہ اہم ملکی معاملات پر بحث کرنا چاہتےہیں مگر یہاں سب سیاسی پوائنٹ سکور کرنا چاہتے ہیں اور کوئی بات سننے کو تیارنہیں ،آج میں یہاں ہوں اور وہ غائب ہوگئے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ میں بتا دوں کہ یہ ضمنی بجٹ نہیں تھا اصلاحاتی پیکیج تھا ملک کو بہتری کی طرف لے جانے کے لئے اورملک بہتری کی طرف جا رہا ہے جنوری میں سٹاک مار کیٹ کا انڈکس اتنااوپر گیا جتنا 2018میں گرا تھابینکوں سے 23جنوری کے بعد2350ارب کی بڈ آئی ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایشیا میں سب سے زیادہ بہتری پاکستان کی معیشت میں آئی ہے اس طرح ہماری معیشت اب بہتری کی طرف گامزن ہے ابھی وزیرخزانہ تقرر کر رہے تھے کہ اپوزیشن کے ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد چیئرمین نے وزیر خزانہ کو تقریر سے روک دیا۔ایوان بالا نے ضمنی مالیاتی بل (دوسرا ترمیمی) 2019ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ۔کمیٹی نے 55سفارشات پیش کیں ۔جمعہ کو سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سنیٹر فاروق ایچ نائیک نے ضمنی مالیاتی بل (دوسرا ترمیمی) 2019ء پر سفارشات پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
تازہ ترین