• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نےہر ادارہ تباہ کردیا ،شیخ رشید کا علاج صرف میرے پاس ہے،رانا ثنا

گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار )سابق وزیر قانون پنجاب ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان نے دربار حضرت سلطان باہو پر سجادہ نشین صاحبزادہ محمد نجیب سلطان کے ڈیرہ پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے نے عام آدمی کیلے روٹی کا ایک لقمہ بھی مشکل بنا دیا ہےحکومت نےہر ادارہ تباہ کردیا ،شیخ رشید کا علاج صرف میرے پاس ہے،پنجاب حکومت کو بنی گالہ سے چلایا جا رھا ہے، عثمان بزدار کی اہلیت نہیں کہ بڑا صوبہ کنٹرول کرے۔ان سے جان چھڑانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا۔الیکشن میں کہا گیا کہ ہمارے حکومت بننے ہی ڈالر کی ریل پیل ہوگی اور ملکی معیشت بہت بہتر ہو جائے گی لیکن انہوں نے ہر ادارہ تباہ کردیا ہے اور امداد پر ملک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ہمیشہ نواز شریف کے ووٹوں سے منتخب ہوا۔ اس کی اہلیت ایک کونسلر کی بھی نہیں۔شیخ رشید کا علاج صرف میرے پاس ہے اسے میرے سامنے بٹھا دیں صرف دو سوال کرو نگا۔میں اسکو بہتر جانتا ہوں قوم کو بتاؤں گا کہ وہ 1985 میں کس حیثیت میں تھا اور آج کہاں پر ہے۔
تازہ ترین