• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی حملے میں ملوث عناصر کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے،تحریک منہاج القرآن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب امیر سردار احمدنوازانجم نے گزشتہ روز ڈی آئی جی آفس لورالائی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے لورالائی حملے میں ملوث افراد کو کیفرکردارتک پہنچائیں لورالائی حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بزدل دشمن شکست کھانے کے بعد بزدلانہ کارروائیاں کررہاہے صوبے میں امن وامان قائم کرنے پر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سیکورٹی نافذ کرنےوالی اداروں نے اپنی جانیں قربان کرکے صوبے میں مثالی امن قائم کیا ان کاکہناتھا کہ پاکستان مخالف قوتوں کو ہمارے اداروں اور عوام نے مل کر شکست دی لورالائی واقعہ میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوںنے اپنے وطن کی خاطر جان کی قربانیں دے کر صوبے کو بڑی تباہی سے بچایا۔
تازہ ترین