• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جارہا ہے، پاکستان ویمن نےٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلی جارہی ہے۔

مہمان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلا اور دوسرا دونوں ٹی ٹوئنٹی میچ مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کے نام رہا۔

پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 71 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ٹائی ہوا، فیصلہ سُپر اوور میں ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین