• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سجاد کریم یورپین انٹرنیشنل ٹریڈ ایوارڈ کیلئے نامزد

یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین اور برطانیہ سے پاکستان نژاد رکن یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم کو یورپین انٹرنیشنل ٹریڈ ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔

انکی نامزدگی پارلیمنٹ میگزین کی جانب سے عمل میں آئی جس نے انہیں یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے دوسرے مملک کے ساتھ یورپ کے تجارتی معاملات کو آگے بڑھانے اور انہیں طے کرانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے پر MEP 2019 ایوارڈ کے لئے نامزد کیا۔

نامزد کرنے والے ذرائع کے مطابق 2004 میں پہلی بار منتخب ہونے کے بعد سے لیکر ابتک سجادکریم نےیورپ کے مختلف تجارتی مسائیل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اور اب وہ باہمی تجارت کے معاملات خصوصاً سائوتھ ایشیا پر اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں ۔

اپنی پارلیمنٹ میں موجودگی کے دوران انہوں نے پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس، بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی معاملات میں مزدوروں کے تحفظ کے اصول اور انڈیا کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے انسانی حقوق کا خیال رکھنے جیسے معاملات میں کردار ادا کیا۔

جی ایس پی پلس کے معالے پر سجاد کریم کو پاکستان کی جانب سے نشان قائد اعظم سے بھی نوازاگیا جو پاکستان کیلئے خدمات انجام دینے والے افراد کا سب سے بڑا اعزاز ہے ۔

اپنی نامزدگی پر ڈاکٹر سجاد کریم نے اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نامزدگی پر اللہ کے شکر گزارہیں ۔

انہوں نے اپنا کام ہمیشہ ایمانداری سے انجام دینے کی کوشش کی تاکہ برطانیہ ، یورپ ، اور پاکستان کا فائدہ ہو اور دنیا کے ساتھ معاملات باہمی احترام کے اصولوں پر چلتے رہیں ۔

یاد رہے کہ پارلیمانینٹ میگزین کی جانب سے MEP 2019 انٹرنیشنل ٹریڈ ایوارڈ کیلئے 28 مملک سے تعلق رکھنے والے یورپین پارلیمنٹ کے 751 ممبران میں سے تین کو شارٹ لسٹ کیاگیاہے۔ جس میں EPP گروپ سے Lulin Winkler ایم ای پی رومانیہ ۔ ALD گروپ سے Nadja Hiesch جرمن ممبر پارلیمنٹ اور ای سی آر گروپ کی جانب سے ڈاکٹر سجاد کریم شامل ہیں ۔

تازہ ترین