• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر حیدر آباد کی تبدیلی پر غور، سہیل مشہدی کو نیا مئیر بنائے جانے کا امکان

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے حیدر آباد کے مئیر طیب حسین کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم طیب حسن کی کار کردگی سے مطمئین نہیں ہے، اور بعض معاملات پر پارٹی کی اعلی قیادت سے ان کی کار کردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، طیب حسین جو پچھلے کئی روز سے چھٹی پر ہیں ، انہوں نے پارٹی کو اپنی رخصت میں مزید دو ہفتے کے اضافے کی درخواست دے دی ہے، امکان ہے کہ ان کی جگہ ڈپٹی میئرسہیل مشہدی کو نیا مئیر بنایا جائے گا، پارٹی کے ذرائع کے مطابق طیب حسین شہر کے مسائل کو اہمیت نہیں دے رہے تھے اور زیادہ تر وقت اپنے دفتر میں گزارتے تھے جس کی شکایت ایم کیو ایم حیدر آباد کے ذمے دارون نے بھی کئی بار پارٹی کی اعلی قیادت سے کی تھی۔
تازہ ترین