• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس داں اس دور میں ہر کام کو آسان بنانے کے لیے مختلف طرح کے روبوٹس تیار کررہے ہیں ۔حال ہی میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو پانی کی طرح اپنی ہئیت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔علاوہ ازیں یہ انسانی خون میں تیرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔اس کو ایک انجینئرنگ کمپنی کے دو ماہرین نے مل کر تیار کیا ہے ۔اس روبوٹ کو بیکٹیریا کی شکل کا بنایا گیاہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں تیرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے ۔علاوہ ازیں یہ اردگرد کے ماحول کے مطابق اپنی شکل بھی تبدیل کر لیتا ہے ۔یہاں تک کہ اپنی رفتار کم کیے بغیر خون کی نالیوں میں بھی سفر کر سکتے ہیں ۔اس روبوٹ میں ایسا انٹیلی جنس پروگرام مرتب کیا ہے ،جس کی مدد سے یہ روبوٹ پانی اور خون میں بھی تیر سکتے ہیں اور اپنے فرائض کی درست طر یقے سے انجام دہی بھی کر سکتے ہیں ،جس کے باعث طب کی دنیا میں اسے انقلاب تصور کیا جا رہا ہے۔ماہرین اس روبوٹ کو جسم میں دوا کی ترسیل ،جراحت اور پیچیدہ زخموں کو بھرنے میں بھی اہم ایجاد قرار دے رہے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین