کراچی(اسٹاف رپورٹر )طلباء وطالبات میں غیر نصابی صحت مند سرگرمیاں جسمانی اور ذہنی صحت کے لیئے بہت ضروری ہیں۔ طلباء و طالبات نصاب کے ساتھ صحت مند انہ سرگرمیوں میں دلچسپی پیداکریں اور اس میں حصہ لیں۔ ڈائو یونیورسٹی مختلف اسکولوں اور کالجوں کیلئے یونیورسٹی میں قائم اسکواش ٹورنامنٹ کھیلنے کی سہولت مہیا کرے گی، ان خیالات کااظہار ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان اور ڈائو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر جنید اشرف نے ڈائو یونیورسٹی میں جاری انٹریونیورسٹی اسکواش ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔