• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی لورالائی آفس کو پھر اڑانے کی کوشش ناکام،ڈیڑھ کلو وزنی بم برآمد

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) ڈی آئی جی لورالائی آفس کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ڈیڑھ کلو وزنی بم ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے ڈی آئی جی لورالائی آفس کے عقب میں پڑی بجری میں بم نصب کر رکھا تھا۔ منگل کو مزدور کام کر رہے تھے کہ بجری میں بم دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس اور سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم کو ناکارہ بنا دیا ۔
تازہ ترین