• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر کی بریک فاسٹ میٹنگ میں شریک ہوئے، فرحت اللہ بابر

اسلام آباد (حنیف خالد)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وائٹ ہائوس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سالانہ بریک فاسٹ میٹنگ میں شمولیت کی فرحت اللہ بابر نے یہ بات جنگ کو ٹیلی فون پر منگل کو رات گئے بتائی اور کہا کہ واشنگٹن سے ہمیں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ بریک فاسٹ میٹنگ وائٹ ہائوس میں اب ختم ہوگئی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکی صدر کی بریک فاسٹ میٹنگ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کون سے مرکزی رہنما تھے تو فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس دورے میں ان کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پرسنل سٹاف کے ارکان ہیں۔ یو ایس پریذیڈنٹ بریک فاسٹ میٹنگ میں پیپلز پارٹی امریکہ کے قائدین مدعو تھے۔ دریں اثنا بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفےٰ نواز کھوکھر بھی چیئرمین کے ہمراہ غیر ملکی دورے پر ہیں۔ دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ آئندہ چند روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ورکنگ لنچ دے گا جس میں امریکی عہدیدار سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے صاحبزادے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کریں گے۔
تازہ ترین