اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ کےقائدنواز شریف کےقریبی ساتھی اورمسلم لیگ ن کےسینئر رہنما پرویزرشید نےڈیل سےمتعلق باتوں کی سختی سےتردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید میں ہمت وجرات ہےتو اس فریق کا نام بتائیں جس سے ڈیل ہوئی،شہبازشریف سےناانصافی کی جارہی ہے،خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے،میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشید نےکہاکہ ڈیل کی سختی سےتردیدکرتا ہوں،نہ کوئی ڈیل کی نہ ایسی خواہش ہے،نواز شریف ہسپتال میں ہیں تویہ ایک قیدی کو حق حاصل ہوتا ہے، ان کیساتھ کوئی خصوصی مہربانی نہیں کی گئی،شیخ رشید خود کو آنے والی قوتوں کاترجمان سمجھتے ہیں،ان سےپوچھیں ڈیل کس نےکی،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نےعثمان بزدارکو وزیراعلیٰ توبنا دیا لیکن اب خودہی ان سےتعاون نہیں کرر ہے،عثمان بزدار کیخلاف پی ٹی آئی خود سب سےزیادہ شور مچاتی ہے،عدم تعاون سے کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی جارہی۔