• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چائنہ راہداری منصوبے کے مخالفین مایوس ہونگے، احسن اقبال

لاہور( اکنا مک رپورٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چائنہ راہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والے مستقبل میں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھ کر خود ہی مایوس ہوں گے، مقامی ہوٹل میں آرکیٹکٹ اور تعمیرات کے متعلق تین روزہ بین الا اقومی ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ رہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والوں نے ملک کو کیا دیا ہے ،آج بین الااقوامی سطح پر ہماری حکومت کے کاموں کی وجہ سے پاکستان کے بارے میں لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔ پاک چائنہ راہداری منصوبہ چائنہ سے گوادر تک لوگوں کو مختلف مقامات پر سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ بنے گا۔ راہ داری منصوبہ صرف ایک سڑک کا نام نہیں ہے بلکہ اس سے ملک میں نوجوانوں کو روز گار کے مواقع، انڈسٹریل زون کے قیام اور آرکیٹکٹ کے شعبے میں لوگوں کو بے پناہ فوائد میسر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس موقع پر ملک کے مختلف تعلیمی اداروں کے نوجوانوں کو ایکسپو میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات اور ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو شیلڈ ز دی گئیں۔
تازہ ترین