• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سان فرانسسکو میں گیس لائن دھماکا، کئی عمارتیں تباہ


امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں زیر تعمیر عمارت کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ عمارت کے قریب واقع دیگر عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایاجاسکا، اس واقعے میں 5 عمارتیں جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔

ابتدا میں 5 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں لیکن حکام کا کہنا ہے زیرتعمیر عمارت میں کام کرنے والے تمام مزدوروں اور آس پاس رہنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین