• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:مینیسوٹا میں آسمان پر ایک ساتھ تین سورج نکل آئے


بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔


امریکامیں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

جی ہاں،امریکی ریاست مینیسوٹاکے شہر Gracevilleمیں حالہ سرد موسم کی لہر کے باعث قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے جس کے ساتھ ہی آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بھی بکھرے نظر آرہے تھے اور اس حیرت انگیز منظرکو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دیناعرفِ عام میں 'Sun Halo'کہا جاتا ہے جو موسمِ سرما میں بائیس ڈگری کے زاویئے پر برف کے کرسٹل سے گزرنے والی روشنی ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کا گول دائرہ یا ہالے نمودار کردیا ہے جسکی وجہ سے آسمان پرقوس و قزح کے ساتھ ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین