• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور راہداری ،بھارت کا 13مارچ کو وفد بھیجنے کی پاکستانی تجویز کا خیر مقدم

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت نے 13مارچ کو پاکستانی وفد نئی دہلی بھیجنے کی پاکستانی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے تمام معاملات کو فائنل کرنے کے لئے پاکستان کے وفد کی بھارت آمد کے منتظر ہیں۔اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بھارت کو تجویز دی تھی کہ پاکستانی وفد13مارچ کو نئی دہلی جانے کے لئے تیار ہے جب کہ بھارت اپنا وفد 28مارچ کو اسلام آباد بھیجے۔ دریں اثنا پاکستان میںتعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری دراصل پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی راہداری ہو گی جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو آگے کی طرف لے جائے گی۔
تازہ ترین