• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیہ آزاد ہے، ملک چھوڑنا چاہتی ہے تو چھوڑ سکتی ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی اداروں کو دیئے گئے انٹرویوز کے دوران کہا کہ بریت کے بعد آسیہ بی بی آزادہے ملک میں رہتی ہیں یا باہر جاتی ہیں یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہو گا،ایک بار پھر بھارت کو مذکرات کی پیشکش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم کشمیر کا مسئلہ وہاں کے لوگوں پر چھوڑتے ہیں رائے شماری ہونی چاہئے ، وزیر اعظم عمران خان مسلسل کہتے آئے ہیں افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا پاکستان نے سہولت کار کا کردار ادا کیا،ہم طالبان کو قائل کر رہے ہیں ، کشمیر کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے، انڈیا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، ابوظہبی اور دوحامیں افغان امن مذاکرات بہت مثبت اور تعمیری رہے، امریکا اور پاکستان ایک صفحے پر ہیں۔
تازہ ترین