• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی ایم کے کارکنوں کیخلاف سٹی تھانہ پشین میں مقدمہ درج

کوئٹہ/پشین(آن لائن)پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں کیخلاف سٹی تھانہ پشین میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کے کارکنوں نے گزشتہ روز پشین میں مظاہرہ کیا تھا جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں درج بیشتر کارکن سرکاری ملازمین ہیں، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکن مین چوک پر اداروں اور حکومت کیخلاف نعرہ بازی کررہے تھے ۔مقدمات میں مملکت غداری، مختلف فرقوں میں انتشار پھیلانا،مزاحمت اور ٹریفک روکنے کی دفعات شامل ہیں۔ کارکنوں نے زبردستی روڈ بلاک کرکے ٹریفک جام کی تھی۔
تازہ ترین