• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں مسلح افراد کی گھروں پر فائرنگ

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں مسلح افرادکے کئی گھروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں مسلح ملزمان نے کئی گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

شدید فائرنگ کے نتیجےمیں ان گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم ان گھروں میں موجود افراد محفوظ رہے ہیں۔

یوسی چیئرمین عثمان منج نے الزام لگایا ہے کہ ملزم بلال اور اس کے ساتھیوں نے ان کے ڈیرے اور گھر پر فائرنگ کی ہے۔

فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گھروں پر فائرنگ کے ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین