> لندن (جنگ نیوز) اے پی ایم ایل یوکے کے انفارمیشن سیکرٹری محمدعلی چوہان نے کہاہے کہ سابق صدر اور پرویز مشرف کو پاکستان سے باہر آکر علاج کروانے کی اجازت دیجاے، پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے والے سیاستدان اپنی موجودہ کارکردگی اور اپنے ماضی کو دیکھیں عوام سے معافیاں کتنی مرتبہ مانگیں گے،پاکستان کے سفید پوش شہری معاشی نا انضافیوں اور پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور موجودہ نظام کرپشن اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حکومت اور لیڈر شپ کا کوئی وجود نہیں رہا ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی دینے کی بجاے فوج کو دبانے اور لوٹ مار کرنے کا کاروبار عام ہے،پی ایم ان ایل اور پی پی پی نے فیڈریشن کا وجود مٹانے کی تمام کوششیں کی ہیں، عوام کو چاہیے کہ ان تمام حکمرانوں کا گھیرا کرکے ملک دشمن عناصر کو نیست و نابود کریں، اے پی ایم ایل بار بار حکومت کو قرض نہ لینے اور بہتر پالیسی مرتب کرنے میں مدد کرنے کا کہہ چکی ہے، حالانکہ چیئرمین اے پی ایم ایل نے عوام > کی خوشحالی کیلئے حکمران جماعت کے وزرا کو مینجمنٹ کورسز کرنے کا بھی مشورہ دیا جو ،ن لیگ نے اپنی تنگ نظری کا ثبوت دے کر جھٹلا دیا،انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کے خلاف عدالتی کاروائی سے اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، برطانیہ ہمیشہ پاکستان کی سیاست پر گہرا اثر چھوڑتا ہے،مشرف کو نشانہ بنا کر افواجِ پاکستان کو رسوا کرنے والا طریقہ اب کارآمد نہیں رہا، مشرف فوجی جوانوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔