• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کو مشکل بنادیا،حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کی جانب سے رواں سال حج پالیسی میں سبسڈی ختم کرنے اور حج اخراجات میں اضافہ پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدینہ جیسی ریاست بنانے کے دعویداروں نے فریضہ حج کی ادائیگی کو مشکل بنادیا ہے ، عوام حج کے لیے پائی پائی جمع کرتے ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے حج کی ادائیگی نا ممکن بن جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ ایک جانب حکومتی خسارے کو جواز بنا کرحج پالیسی میں سبسڈی ختم کر کے حج اخراجات میں اضافہ کردیا گیا لیکن دوسری جانب دیگر شعبوں کو سبسڈی دی جارہی ہے ، اگر حج پر سبسڈی دینا گوارا نہیں تو فرٹیلائزر ، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مالکان کو سرچارج کی مد میں 125ارب روپے معاف کیوں کیے گئے ۔
تازہ ترین