• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا یونیورسٹی اور کیلیفورنیا ساودرن یونیورسٹی امریکہ میں معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اقرا یونیورسٹی اور کیلیفورنیا ساودرن یونیورسٹی امریکہ کے ما بین تعلیمی اشتراک کے معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز ااقرا یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ کیلیفورنیا ساودرن یونیورسٹی امریکہ کی جانب سے انیلاعلی جبکہ اقرا یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر عرفان حمید نے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر یو ایس ایڈ پاکستان کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جان اسمتھ ،اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ یو ایس ایڈ پاکستان کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جان اسمتھ نے اقرا یونیورسٹی میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی بین الاقوامی معیار کی سہولیات پر تحسین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ آ کر خوشی محسوس ہورہی ہے اور بلا شبہ اقرا یونیورسٹی پاکستان کی صف اول کی جامعات میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرو سیم قاضی نے کہا کہ اساتذہ قو م کا ایک انمول اثاثہ ہوتے ہیں ، ان کے ہاتھ میں قوم کے معماروں کا مستقبل ہوتا ہے۔

تازہ ترین