• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا مستقل نہ کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی جانب سے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سکھر، خیرپور، شکارپور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد سمیت دیگر اضلاع کے اساتذہ نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت منیر احمد، مجیب احمد، علی مراد مہر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 9سال سے سندھ کے اسکولوں میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں، لیکن ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا ہے، بالا حکام سے اپیل ہے کہ سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

تازہ ترین